جماعت اسلامی کے رکن حکیم مجاہد محمود برکاتی کو سپردِ خاک کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے رکن حکیم مجاہد محمود برکاتی کو سپردِ خاک کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ، ادارہ تعمیر ادب کے جنرل سیکریٹری اور جمعیت الفلاح کے سابق سیکریٹری حکیم مجاہد محمود برکاتی کو ہفتے کے روز سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں مرحوم کے صاحبزادے عمر مجاہد برکاتی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ مرحوم 27رمضان المبارک جمعۃ الوداع کے روزدل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ نماز جنازہ میں نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان اسد للہ بھٹو ،راشد نسیم ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،ناظم عمومی جماعت اسلامی سندھ محمد دین ،سکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی سندھ مجاہد چنا ، سیکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ، پروفیسر انواراحمد زئی ، پروفیسر ہارون رشید ، ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت امین یوسف ،ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مبشر میر ، سابق ٹاؤن ناظمین شفیق الرحمن عثمانی ، فاروق نعمت اللہ، اویس ادیب انصاری ، رضوان صدیقی ، شکیل خان ،انواراحمد ٹینٹ والا ، فاران کلب کے جنرل سکریٹری ندیم اقبال ایڈوکیٹ،جمعیت الفلاح کے جنرل سکریٹری قمر خان ،پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل زیدی ، جمعیت اتحاد العلماء کے رہنما مولانا عبد الوحید، الخدمت کراچی کے قاضی صدر الدین ، عنایت اللہ اسماعیل ، پاسبان کے عثمان معظم ، شفیق اللہ اسماعیل ، جسارت کے عبد الرحمن، آرٹس کونسل کے اراکین اور دیگر فلاحی،سیاسی وسماجی تنظیموں کے عہدیداران ، عزیزو اقارب اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔