آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 140افراد جاں بحق ،حادثے کے پیچھے چھپی وجہ سامنے آگئی

آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 140افراد جاں بحق ،حادثے کے پیچھے چھپی وجہ سامنے ...
آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 140افراد جاں بحق ،حادثے کے پیچھے چھپی وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احمد پور شرقیہ کے رکن قومی اسمبلی سید علی نے بتا یا ہے کہ آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے کاہولناک حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں اب تک 200افراد جاں بحق اور 320سے زائد زخمی ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے کا افسوسناک حادثہ صبح 6بجکر 15منٹ پر پیش آیا،آئل ٹینکر کا ڈرائیور نیند کے عالم میں ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ اسی دوران ڈرائیور کی آنکھ لگی تو وہ ٹینکر پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے آئل ٹینکر کے ٹائر زمین سے نکل گئے اور وہ الٹ گیا ۔دوسری جانب آر پی او احمد پور شرقیہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ آئل ٹینکر کراچی سے لاہور جا رہا تھا ،احمد پور شرقیہ کے قریب قومی ہائی وے پر ڈرائیور ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور یہ ہولنا ک حادثہ پیش آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹینکر میں 50ہزار لیٹر آئل تھا ،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے لیکن اس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے ۔

مزید خبریں :آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 123افراد کے جاں بحق ہونے پرآرمی چیف کا اظہار افسوس ،پاک فوج نے امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دیا

مزید :

بہاول پور -