ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا
پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے ختم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی چیمپئین شپ میں گولڈن بال ایواڑ جیتنے والے حسن علی نجی ٹی وی کی سپورٹس اینکر زینب کی سیلفی کے مداح نکلے
تفصیلات کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 39.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے اجنکیا ریحانے نے 62، شیکھر دھون نے 87، ویرات کوہلی نے 32، یووراج سنگھ نے 4 اور مہندرا سنگھ دھونی نے 9 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے نئے قوانین کی منظوری دے دی، فٹ بال کی طرح کرکٹ میچ میں جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اب گراﺅنڈ سے باہر بھیجا جائے گا
اس موقع پر شروع ہونے والی بارش ’فیصلہ کن‘ ثابت ہوئی اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور پانچ میچوں پر مشتمل سیریز 0-0 سے برابر ہے۔