بھارت، بیف لے جانے کے شبے میں مسلمان نوجوان کا قتل
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی پولیس نے ایک مسلمان نو عمر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں پینتس سالہ ایک مشتبہ ہندو کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی عمر پندرہ برس اور نام جنید خان بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول اپنے تین بھائیوں کے ساتھ نئی دہلی سے اپنے گھر کی جانب روانہ تھا کہ ٹرین کی سیٹوں پر ان کا تنازعہ ہو گیا۔ تب ہندوو¿ں کے ایک گروہ نے ان بھائیوں پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر چاقوو¿ں سے حملہ کر دیا۔ اس کارروائی میں جنید خان ہلاک جبکہ اس کا ایک بھائی زخمی ہو گیا۔ مقتول اور اس کے بھائی اس الزام سے انکار کرتے رہے لیکن ان کی بات نہ سنی گئی۔ پولیس کے مطابق حقائق جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔