بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا
پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیرنتیجہ ختم ہو گیا تھا اور یوں پانچ میچوں کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے نئے قوانین کی منظوری دے دی، فٹ بال کی طرح کرکٹ میچ میں جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اب گراﺅنڈ سے باہر بھیجا جائے گا
ویسٹ انڈیز کے سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دیویندرا بیشو، جوناتھن کارٹر، روسٹن چیز، میگوئل کومنز، شئی ہوپ، الزاری جوزف، ایوین لوئس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرن پوویل اور کیسرک ویلیمز شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کی جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی چیمپئین شپ میں گولڈن بال ایواڑ جیتنے والے حسن علی نجی ٹی وی کی سپورٹس اینکر زینب کی سیلفی کے مداح نکلے
بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روی چندرن ایشوین، شیکھر دھون، مہندرا سنگھ دھونی، رویندرا جدیجہ، کیدر جادیو، دینیش کارتیک، کلدیپ یادیو، بھوینشور کمار، محمد شامی، ہردیک پانڈیا، ریشب پنت، اجنکیا ریحانے، اومیش یادیو اور یوراج سنگھ شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔