جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے ، اردو زبان میں مبارکباد دی اور عید الفطر کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ مل کرایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہ رہے گا

جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے ، اردو زبان میں مبارکباد دی اور عید ...
جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے ، اردو زبان میں مبارکباد دی اور عید الفطر کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ مل کرایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہ رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر دل عزیز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دے کر ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہے ، میں اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے بھی مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں ”عید مبارک“۔کینیڈین وزیراعظم نے لوگوں میں خوراک اور راشن تقسیم کرنے کے لیے پیک کیا تاکہ کوئی بھی شخص اس عید پرخوشیوں سے محروم نہ رہے
تفصیل کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور مسلمانوں کے ہر تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے ایک ویڈ یو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
گزشتہ روز جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج شام سورج غروب ہونے کے بعد کینیڈا سمیت دنیا کے وہ ممالک جہاں آج آخری روزہ ہے، وہ کل عید منائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے اور مسلمانوں کے لیے عید کی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے اختتام پرعید الفطر کا تہوار دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، رمضان کے پورے مہینے عبادت کرنے اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے عید الفطر منائی جاتی ہے، اس تہوار پر تمام مسلمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملتے ہیں اور انہیں عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ تحائف کا تبادلہ بھی کرتے ہیںاور مسلمان گھرانوں میں خصوصی طور پر خوش ذائقہ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہے ، میں اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے بھی مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں ”عید مبارک“۔
ویڈیومیں جسٹن ٹروڈو ہمسایوں کے ساتھ محبت اور ہمدردانہ رویہ رکھنے اور ان کی مدد کرنے کا پیغام دیتے بھی نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم دیگر افراد کے ساتھ خوراک اور راشن لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے پیک کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص اس عید پرخوشیوں سے محروم نہ رہے۔اس سے قبل جسٹن ٹروڈو نے آمد رمضان کے موقع پر بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں ماہ صیام کی مبارک باد دے کر مسلم امہ کے دل جیت لیے تھے۔

مزید خبریں :حکومتی شخصیات ، سیاستدان ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ممالک عید الفطر منائینگے
ویڈ یو دیکھئے