جسپریت بمرا کی نو بال، بھارتی ٹریفک پولیس کے بعد پاکستانی ٹریفک پولیس بھی میدان میں آ گئی ، ایسااشتہار جاری کر دیا کہ بھارتیوں کو ایک بارپھر آگ لگ گئی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جسپریت بمرا کی نو بال کو حاصل ہونے والی ”شہرت“ میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جے پور ٹریفک پولیس کے بعد پاکستان کے ایک ایسے شہر کی ٹریفک پولیس نے بھی انتہائی دلچسپ اشتہار شائع کر دیا ہے جو طنز و مزاح کے حوالے سے بھرپور شہرت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے نئے قوانین کی منظوری دے دی، فٹ بال کی طرح کرکٹ میچ میں جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اب گراﺅنڈ سے باہر بھیجا جائے گا
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جسپریت بمرا نے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو 3 کے انفرادی سکور پر ہی آﺅٹ کر دیا تھا تاہم وہ گیند ’نو بال‘ قرار دیدی گئی جس کے باعث انہیں نئی زندگی ملی اور پھر انہوں نے تاریخی سنچری سکور کر دی۔
بھارت میں جے پور پولیس نے اس نو بال کو لے کر ٹریفک قوانین کی پابندی سے متعلق آگاہی کیلئے انتہائی دلچسپ اشتہار شائع کیا جس میں ایک جانب جسپریت بمرا کی نو بال اور دوسری جانب سگنل پر کھڑی گاڑیاں دکھائی گئیں اور لکھا گیا کہ ”لائن کراس مت کریں، آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔“
@traffic_jpr well done Jaipur traffic police this shows how much respect you get after giving your best for the country. pic.twitter.com/y0PU6v9uEc
— Jasprit bumrah (@Jaspritbumrah93) June 23, 2017
جسپریت بمرا نے اس اشتہار پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا ”بہت اچھے جے پور ٹریفک پولیس، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے ملک کی خدمت کرنے پر آپ کو کتنی عزت ملتی ہے۔ لیکن پریشان مت ہوں، میں ان غلطیوں کا مذاق نہیں اڑاﺅں گا جو آپ لوگ اپنے کام کے دوران کرتے ہیں۔ کیونکہ میں یقین رکھتا ہے کہ انسان غلطی کر سکتا ہے۔“
@traffic_jpr But don't worry I won't make fun of the mistakes which you guys make at your work .because I believe humans can make mistakes
— Jasprit bumrah (@Jaspritbumrah93) June 23, 2017
اس تمام تر معاملے کے بعد فیصل آباد سٹی ٹریفک پولیس بھی میدان میں آ گئی ہے جس نے جے پور پریفک پولیس کی طرز کا اشتہار شائع کیا ہے اور لگتا ہے کہ اس وقت ٹریفک قوانین کی آگاہی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اس سے دلچسپ اور بہتر ین اشتہار کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔
اس اشتہار میں بھی وہی تصویر استعمال کی گئی ہے جو جے پورپولیس نے اپنے اشتہار میں استعمال کی تھی اور ساتھ ہی سگنل پر کھڑی گاڑیاں دکھا کر لکھا گیا ہے کہ ”لائن مت پار کریں، آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔“