ہائیکورٹ نے دیوان مسعود چشتی کو بطور سجادہ نشین بحال کر دیا
پاکپتن(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی کو بطور سجادہ نشین بحال کر دیا محکمہ اوقاف کو ملی بھگت سے خود کو فرید الدین مسعود گنج شکر اور درگاہ بدر الدین کا سجادہ نشین نامزد کروانے والے احمد مسعود کانوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف کے سرکردہ حکام کے ساتھ مل کر خود کو درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر اور درگاہ حضرت بدرالدین اسحاق کا سجادہ نشین نامزد کروانے والے احمد مسعود 10 مارچ 2017 ءکا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا اور محکمہ اوقاف و دیگر کو آئندہ 24 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے سجادہ نشین حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر دیوان مودودمسعود چشتی فاروقی نے میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ محکمہ اوقاف سب جانتے ہوئے میرے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگا کر سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے تمام حقائق نظر انداز کرتے ہوئے ایک سازش کے تحت انتظامی وجوہات کا بہانہ بنا کر انتقامی کارروائی کی گئی اور احمد مسعود کو غیر قانونی طور پر سجادہ نشینی کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا سجادہ نشین حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے وزیراعظم پاکستان میں محمد نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے گزارش کی ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کو ہدایات جاری کریں کہ میرے خیلاف بے بنیاد من گھڑت الزامات کا سلسلہ اور پراپیگنڈہ بند کریں اور حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر اور درگاہ حضرت بدر الدین اسحاق کے تمام تر انتظامی امور اور رسومات کی ادائیگی کرنے میں میری معاونت کریں دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی کی بحالی پر پریس کلب پاکپتن کے عہدیداران خالد محمود جٹ ، پیر غلام فرید الدین ، رانا آفتاب احمد، طارق کمبوہ ، عمر امین ملک ، محمد عباس ، ڈاکٹر شہزاد سمیت عوامی سماجی حلقوں نے مبارکباد پیش کی۔