انگریزماں اور پاکستانی باپ کی بیٹی مرینہ خان جس نے انڈسٹری کو نئی پہچان دی

Jun 25, 2017 | 01:33 PM

لاہور (ویب ڈیسک) حسینہ معین کی ڈرامہ سیریل تنہائیاں سے شہرت پانے والی مرینہ خان 26 دسمبر 1962 ءمیں پشاور میں پیدا ہوئی، ان کی والدہ انگریز اور والد پاکستانی تھے جو پاکستانی ایئرفورس سے وابستہ تھے، مرینہ کی شخصیت مزاح اور رومانس کا مجموعہ ہے، سٹار کیپری کو رن ہونے کی وجہ سے انسانوں کے علاوہ کتوں اور بلیوں سے بھی بہت پیار کرتی ہے، والد کی سرکاری جاب ہونے کی جوہ سے اکثر ان کی فیملی سفر میں رہتی تھیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  مرینہ خان نے فنی کیریئر کی ابتداءٹی وی رولنگ پلے ”راشد منہاس “سے کی جس کے بعد مرینہ کو حسینہ معین کی شہری آفاق ڈرامہ سیریل تنہائیاں میں کام کرنے کا موقع ملا جس میں مرینہ خان کا نک نیم پنک پینتھر تھا، اس کھیل میںمرینہ خان اور شہباز شیخ کی جوڑی نے نوجوان نسل میں بڑی دھوم مچادی ، تنہائیاں کے بعد مرینہ خان نے بہت سے ڈرامے کیے جن میں احساس دھوپ کنارے فرار ، ”تم سے کہنا تھا گھر اور “خالی ہاتھ، نے خاص شہرت حاصل کی حسینہ معین کا لکھا یہ ڈرامہ کچھ عرصہ بعد بھارتی ٹی وی چینل سٹار پلس پر بھی دکھایا گیا ، ٹی وی ڈراموں کے علاوہ مرینہ خان نے یاسمین اسماعیل اور راحت کاظمی کے ساتھ تھیٹر پر بھی کام کیا، آج کل مرینہ خان کا اپنا پروڈکشن ہاﺅس”فیٹ کیٹ پروڈکشن “ کے نام سے مشہور ہے ، اس پر وڈکشن کے تحت وہ ڈرامہ تم ہی تو ہو پیش کر چکی ہیں۔
اداکاری کی فیلڈ میں آنے کا دلچسپ واقعہ مرینہ خان کچھ یوں سناتی ہے، میری سہیلی کہکشاں اعوان ڈرامہ سیریل ”چنگل “ میں کام کر رہی تھی اور میں صرف اس سے ملنے ٹی وی سٹیشن جایا کرتی تھی وہاں پر اسسٹنٹ ڈرامہ پروڈیوسر شہزاد خلیل بھی تھے جنہوں نے ڈرامہ راشد منہاس پیش کیا تھا، انہوں نے مجھے دیکھ کر کہا تم تنہائیاں میں کام کرو گی میں نے انکار کیا مگر پھر ان کے قائل کرنے پر آمادہ ہو گئی، میں اعتراف کرتی ہوں کہ ڈرامے کی مصنفہ حسینہ معین اور شہزاد خلیل صاحب نے قدم قدم پر میری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی، مجھے اردو سے ٹھیک نہیں آتی تھی اور سیٹ پر ایک کونے میں پریشان ہو کر بیٹھ جایا کرتی تھی مگر یہ حسینہ آپا ہی تھیں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی، اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں مرینہ خان نے بلا تامل اور بلا جھجک کہا کہ ڈرامہ ”دھوپ کنارے“ کی شوٹنگ کے دوران محبت کا کنارہ مل گیا اور پھر اس نے جلیل اختر سے شادی کر لی جو خالصتاً لو میرج تھی مگر یہ دو طرفہ محبت تھی جو کامیاب رہی، میں خوش قسمت ہوں کہ میں ایک آئیڈیل ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں ، مرینہ خان حال ہی میں کینیڈا شفٹ ہو گئی ہے اس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک شفٹ ہونا اس کا ایک اچھا فیصلہ تھا۔

مزیدخبریں