عیدالفطر کی آمد ،کراچی کی جیلوں سے 65 قید ی رہا
کراچی(آن لائن)عیدالفطر کی آمد پر انچارچ ڈسٹرکٹ سیشن جج ملیر و دیگر اضلاع کے ججوں نے کراچی کی جیلوں کے 65 قیدیوں کو رہا کردیا۔عیدالفطر کی آمد پر انچارچ ڈسٹرکٹ سیشن جج ملیر و دیگر اضلاع کے ججوں نے کراچی کی جیلوں کو دورہ کرکے قیدیوں کے مسائل سنے اور 65 قیدیوں کو رہا کردیا معمولی نوعیت کے مقدمات میں پابند سلاسل 35 قیدیوں کو جیل میں گزارے گئے ایام کو سزا قرار دے کر رہا کردیا گیا۔ملیر کے انچارج سیشن جج نے8 قیدیوں کو رہا کیا اور جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث سزا کاٹنے والے 10سے زائد قیدیوں کو رہائی ملی جبکہ 20 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔