سانحہ بہاولپور اور پارا چنار میں دھماکو ں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے دورہ برطانیہ مختصر کردیا

سانحہ بہاولپور اور پارا چنار میں دھماکو ں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے دورہ ...
سانحہ بہاولپور اور پارا چنار میں دھماکو ں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے دورہ برطانیہ مختصر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثہ اور پارا چنار میں خود کش دھماکوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے دورہ برطانیہ مختصرکردیا ،وزیراعظم آج ہی پاکستان واپس آجائیں گے ۔
وزیراعظم نواز شریف نے سنٹرل لندن کی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی ،اس موقع پر حسین نواز بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔نماز عید ادا کرنے کے بعد وزیر اعظم نے میڈ یا سے گفتگو کی اور کہا کہ بہاولپور کا حادثہ معمولی نہیں ہے ،یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں اتنی زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ،اللہ ہم سب پر رحم کرے ۔انہوں نے بتا یا کہ بہاولپور حادثے سے متعلق شہباز شریف سے رابطے میں ہوں ،زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نواز رشریف نے کہا کہ آپریشن رد الفساد نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہے ۔ان کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردی کی شرح میں بہت کمی آئی ہے ،آنے والے سالوں میں مزید بہتری آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں بہت سی باتیں ہوئی تھیں جن پر دونو ں ممالک نے عمل کرنا ہے ۔ادھر نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پارا چنار میں دہشت گردی اور بہاولپور میں حادثے کے بعد برطانیہ کا دورہ مختصر کردیا ہے اور وہ آج ہی پاکستان واپس آ جائیں گے ۔

مزید خبریں :”جب لوگ پیٹرول جمع کر رہے تھے تب کسی نے یہ کام کیا “بظا ہر چھوٹی سی غلطی نے عید سے ایک دن قبل 140لوگوں کے گھر میں صف ماتم بچھا دیا ،ابتدائی تفتیش میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

مزید :

قومی -