دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہیں ،چین اپنے نظریات دوسروں پر مسلط نہیں کرتا :چینی وزیر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے وزری خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہیں ،چین اپنے نظریات دوسروں پر مسلط نہیں کرتا ۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں پاکستان کی شرکت قابل قدر ہے ،سی پیک پر پاکستان کی کاوشوں کوسراہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کو تحفظ دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔اسلام آباد میں چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کی گئی گفتگو پر سرتاج عزیز کے اظہار خیال سے متفق ہوں، پاکستان اور چین دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہیں،چین اپنے نظریات دوسروں پر مسلط نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
مزید خبریں :افغان تنازع کا حل فوجی طریقے سے ممکن نہیں ،پاکستان اور چین کا اتفاق :سرتاج عزیز