بھارتی ٹیلگو فلموں کے معروف اداکار روی تیجا کا بھائی بھرت راجو کار حادثے میں ہلاک
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹیلگو فلموں کے معروف اداکار روی تیجا کا بھائی بھرت راجو کار حادثے میں ہلاک ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق روی تیجا کے بھائی کی گاڑی کو حادثہ حیدرآباد کی بیرونی سڑک رنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب وہ ہفتے کی رات شمسا آباد سے گاچی بولی آ رہے تھے۔45سالہ بھرت سوڈان چلا رہے تھے اور تقریبا رات 10:10پر گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے ۔بھرت نے کچھ بھارتی ٹیلگو فلموں میں بھی کام کیاہے جبکہ اس سے قبل انہیں حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات لینے کے الزا م میں گرفتار بھی کیا گیا تھا ۔بھرت کی ڈیڈ باڈی اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیاہے۔