پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ بہاولپور پہنچ گیا ، زخمیوں کو لاہور اور فیصل آباد منتقل کیا گیا جائے:ترجمان وزیر صحت

پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ بہاولپور پہنچ گیا ، زخمیوں کو لاہور اور فیصل آباد ...
پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ بہاولپور پہنچ گیا ، زخمیوں کو لاہور اور فیصل آباد منتقل کیا گیا جائے:ترجمان وزیر صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزیر صحت نے کہاہے کہ پاک فضائیہ کا سی130طیارہ بہاور لپور پہنچ گیا ہے جس کے ذریعے آئل ٹینکر میںآگ لگنے کے واقعے میں ہونے والے زخمیوں کو لاہور اور فیصل آبادکے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل نادرا کی مدد سے جاری ہے جبکہ شناخت کیلئے 108افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے ہیں ،آئل ٹینکر میں لگنی والی آگ کی زد میں زخمی ہونے والے افرادکولاہور اور فیصل آبادکے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے پاک فوج کاسی 130طیارہ بھی بہاولپور پہنچ چکا ہے۔واضح رہے کہ بہاولپور کے علاقے احمدپورشرقیہ سے گزرنے والی نیشل ہائی وے پر صبح سویرے پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا تھااور ٹینکر لٹنے کے بعد لوگ تیل اکٹھا کررہے تھے کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کی زد میں آکر 140افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 140افراد جاں بحق ،حادثے کے پیچھے چھپی وجہ سامنے آگئی

مزید :

ملتان -