سلمان خان کو سب سے زیادہ محبت کرنےوالے انسان کا خطاب مل گیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف نے اپنے سابق پریمی اداکار سلمان خان کو محبت کرنے والے انسان کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ سلوبہت پیار کرنے والے اور لوگوں کی مدد کرنے والے انسان ہیں، سلمان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مجھے ہمیشہ مشکل میں انہیں کا خیال آ تا رہا ہے اور وہ مدد کے لئے موجو د بھی رہے ہیں کترینہ کیف نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اب بھی ان پر اعتماد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف، علی عباس ظفر کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں ایک ساتھ کافی وقت گزار رہے ہیں اور فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔