کراچی (این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ بہاولپور کی وجہ سے عید سادگی کیساتھ منائی جائے گی۔
یمن کو ہیضے کی بدترین وبا کا سامنا،ہلاک افراد کی تعداد1300تک جا پہنچی :اقوام متحدہ
تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں ملک میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور بھاولپور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں شریک ہونے اور عید سادگی سے منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عیدالفطرکوپاکستان کیلئے باعث رحمت وبرکت بنائے، خطرات اورمشکلات سے نکالے اورملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔