غروب آفتاب کے بعد چاند کی لائف 70منٹ ہے ،بلوچستان میں کئی مقامات پر چاند نظر آنے کے واضح امکانا ت ہیں :محکمہ موسمیات

غروب آفتاب کے بعد چاند کی لائف 70منٹ ہے ،بلوچستان میں کئی مقامات پر چاند نظر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزجامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسرشاہد قریشی نے کہاہے کہ کراچی میں شہریوں کوچاند7 بجکر 40 منٹ پر واضح نظر آسکتا ہے،مطلع صاف رہا تو چاند 77 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلا م آباد میں غروب آفتاب کے بعد چاند 8 بج کر 35 منٹ تک دیکھا جا سکے گااور لاہور میں 8 بج کر 25 منٹ تک۔
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدار ت اسلام آباد میں جاری ہے ،تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ،کوئٹہ میں غروب آفتاب کے بعد چاند کی لائف 70منٹ ہے ،کوئٹہ میں 7بج کر 39منٹ پر چاند دیکھا جا سکے گا ۔
دوسری جانب ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہناہے کہ مطلع صاف رہا تو چاند 77 منٹ تک دیکھا جاسکے گا،کراچی میں شہریوں کوچاند7 بجکر 40 منٹ پر واضح نظر آسکتا ہے ۔

مزید :

ماحولیات -