چین فوجی خواتین اہلکاروں کے ڈانس نے دنیا میں دھوم مچادی ، آپ بھی دیکھ کر داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)دنیا بھر میں فوجیوں کو صرف سرحدوں کی حفاظت کے کام کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے اور کسی دوسرے کام کو انجام دینے لگیں تو جس کا کام اسی کو ساجھے جیسے محاورے استعما ل کیئے جاتے ہیں تاہم چینی خواتین فوجیوں نے زندہ دلی کاشاندار مظاہرہ کیا ہے۔
چینی پیپلزلیبریشن آرمی سے متعلقہ چند خواتین اہلکاروں نے اپنی ڈانس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی والی ویڈیو جار ی کی ہے ۔خواتین فوجیوں نے مختلف مقامات پر ایسا شاندار ڈانس کیا ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتے ہیں اور داد دیئے بغیر نہیں رہ پاتے ۔ چینی خواتین فوجیوں کے ڈانس کی انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور مختلف انداز میںچینی پیپلزلیبریشن آرمی کی خواتین کو دل کھو ل کر داد دے رہے ہیں۔