مسجد الحرام میں دہشتگردوں کی حملے کی ناپاک کوشش ،قطر میدان میں آ گیا ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

مسجد الحرام میں دہشتگردوں کی حملے کی ناپاک کوشش ،قطر میدان میں آ گیا ایسا ...
مسجد الحرام میں دہشتگردوں کی حملے کی ناپاک کوشش ،قطر میدان میں آ گیا ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کے روز مسجد الحرام پر دہشتگردوں کے حملے کے ناپاک منصوبے کی خبریں سامنے آئیں تو قطر نے سعودی عرب کے ساتھ بدترین کشیدگی کے باوجود تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مملکت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ۔
ویب سائٹ العربی کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ’’ قطر اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے اسلام کے مقدس ترین مقامات اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات و احساسات کے خلاف سازش سمجھتا ہے۔ قطر اس موقع برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ‘‘
سعودی عرب کی جانب سے قطر کو دہشتگردی اور ایران کا حمایتی قرار دے کر رواں ماہ کے آغاز میں اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن قطر کی طرح ایران نے بھی اس موقع پر سعودی کے عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ’’ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایران نے ہمیشہ اپنے ہمسا یہ ممالک کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ نفرت اور موت کا پرچار کرنے والے مجرموں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ ‘‘
واضح رہے کہ دہشتگرد جمعۃالمبارک کے موقع پر مسجد الحرام پر حملہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہے تھے مگر سعودی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ان کے ارادے خاک میں ملا دئیے۔ مسجد الحرام سے تقریباً ایک کلومیٹر کی دوری پر ایک مکان میں موجود دہشتگرد نے محاصرہ کیے جانے پر خود کو دھما کے سے اڑا لیا۔ اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے۔

مزید :

عرب دنیا -