جرمنی میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع فرینکفرٹ میں ھوا

جرمنی میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع فرینکفرٹ میں ھوا
جرمنی میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع فرینکفرٹ میں ھوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن ( راشد بلال سے)جرمنی میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل فرنکفرٹ جرمنی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی مسلم کمیونٹی کے علاوہ تارکین وطن مرد و خواتین اور بچوں نے نماز عید الفطر میں شرکت کی ۔ عید الفطر ادا کے نے کے بعد تمام آنے والے لوگوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرنکفرٹ جرمنی قاری مدثراقبال نے عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اسلام امن کا گہوارہ ہے ۔اسلام کی راہ پر چل کر ھی اللہ کی خوشنودی حاصل ھوتی ھے اور اسلام ھی بھائی چارے کا درس دیتا ھے . جن لوگوں نے اللہ کی خوشنودی کے لئے روزے رکھے ھیں اللہ تبارک و تعالی ان کے روزے قبول و منظور فرمائے ۔ بعدازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے عید مبارک کا پیغام دیا گیا اور آخر میں صدر مجلسِ شوریٰ چوہدری اظہر فاروق اور صدر لالہ عمر حیات نے نماز عیدالفطر کے لئے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
با روکسل میں بھی آج صبح ساڑھے چھ بجے نماز عیدالفطر میں مقامی مسلم کمیونٹی سمیت تارکین وطن نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی.