’رات کے کھانے کے ساتھ یہ چیز کھائیں، یہ وزن کم کرنے کا جادوئی طریقہ ہے‘ دنیا بھر کے معروف ترین کھلاڑیوں کی ڈاکٹر نے وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا

’رات کے کھانے کے ساتھ یہ چیز کھائیں، یہ وزن کم کرنے کا جادوئی طریقہ ہے‘ دنیا ...
’رات کے کھانے کے ساتھ یہ چیز کھائیں، یہ وزن کم کرنے کا جادوئی طریقہ ہے‘ دنیا بھر کے معروف ترین کھلاڑیوں کی ڈاکٹر نے وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ موٹاپے سے نجات بہت مشکل ہے کیونکہ اس مصیبت سے جان چھڑانے کا کوئی جادوئی طریقہ نہیں ہے، لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور ماہر غذائیات پیٹا کریگ کہتی ہیں کہ اس کے لئے واقعی ایک جادوئی نسخہ موجود ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مشہور سپورٹس ٹیموں کو مشاورت فراہم کرنے والی پیٹا کریگ کہتی ہیں کہ اگر آپ آسانی کے ساتھ اور جلد از جلد موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو تین مٹھیوں کے برابر سبزی رات کے کھانے کا لازمی حصہ بنالیں۔ ان کا دعوٰی ہے کہ یہ ایک نسخہ ہی آپ کو موٹاپے سے نجات دلادے گا، لیکن یہ یاد رہے کہ ہمیشہ مختلف رنگوں کی سبزیاں استعمال کریں، یعنی جتنے بھی زیادہ رنگوں کی سبزیاں ملا کر استعمال کریں اتنا ہی بہتر ہے۔

پیٹاکریگ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ یہ نسخہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہترین ایتھلیٹ اپنا وزن کنٹرول کرنے کے لئے جو نسخہ استعمال کرتے ہیں وہی آپ کے لئے بھی بہترین حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے کھانے کے علاوہ باقی اوقات میں بھی مختلف رنگوں کی سبزیوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے کیونکہ ان سے زیادہ صحت بخش اور مفید غذا شاید ہی کوئی اور ہو۔

مزید :

تعلیم و صحت -