ملکی سیاسی اور فوجی قیادت کا عید الفطر سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ
لاہور /اسلام آباد/کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سوگوار پاکستانیوں کے غم میں صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنر ل قمر جاوید ، جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان ، وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا ءاللہ زہری سمیت ملک کی کئی اہم شخصیات نے سادگی کے ساتھ عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے
ملکی سیاسی اور فوجی قیادت نے سانحہ بہاولپور ، کوئٹہ اور پارہ چنار کے واقعات میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عیدا لفطر کو انتہائی سادگی کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی تقریبات ملتوی کرتے ہوئے اداروں کو بھی سادگی اپنانے کا احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔