ساہی وال ،سرگودھا میں انتخابی سر گرمیاں عرو ج پرپہنچ گئیں
ساہی وال ،سرگودھا(نمائندہ خصوصی)الیکشن قریب آتے ہی حلقہ بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر مختلف جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی صوبائی نشستوں پر تاحال فیصلہ نہ ہو سکا ، مسلم لیگ ن کی طرف سے این 92 نے سید جاوید حسنین شاہ ، تحریک انصاف کی طرف سے میاں ظفر احمد قریشی ، پیپلز پارٹی کی طرف سے رانا جمشید جھمٹ ، تحریک لبیک کی طرف سے صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی جبکہ آزاد امیدواروں میں سید رضا علی شاہ ، سید احمد مہدی شاہ ،میاں نور حیات کلیار ، رانا محمد اکرم ، شہناز بی بی ،مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سردار شفقت حیات خان بلوچ آمنے سامنے ہوں گے اسی طرح صوبائی نشستوں پر تحریک انصاف کی طرف سے سابق تحصیل ناظم غلام علی اصغر خان لاہڑی ہوں گے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ نہ ہو سکا مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدواروں میں بیرسٹر تیمور علی خان ، علی رضا کھوسہ ، سردار عنصر خان بلوچ ہیں تحریک لبیک کی طر ف سے زین عباس بلوچ ،آزاد امیدواروں میں سابق لیگی ایم پی اے صاحبزادہ نظام الدین سیالوی کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی ، میاں نور حیات کلیار ، محمد اکرم آمنے سامنے ہوں گے تمام امیدوارں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم زور وشور سے شروع کر رکھی ہے لیکن حلقہ بھر میں ایک دلچسپ بات یہ نظر آئی ہے کہ کسی بھی امیدوار کی طرف سے ابھی تک کوئی پینا فلیکس نہیں لگایا گیا ۔
عروج پر