الیکشن ٹریبونل نے این اے 54 سے امیدوار انوار الحق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

الیکشن ٹریبونل نے این اے 54 سے امیدوار انوار الحق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
الیکشن ٹریبونل نے این اے 54 سے امیدوار انوار الحق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے امیدوار انوار الحق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے این اے 54 سے امیدوار انوار الحق کی اکاؤنٹ کھلوانے پر ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کےخلاف درخواست کی سماعت کی۔
بینک حکام نے عدالت کو بتایا کہ امیدوارکابینک اکاؤنٹ موجودہے،اکاؤنٹ نمبربھی الاٹ کردیاگیاہے،جج الیکشن ٹریبونل نے استفسار کیا کہ صرف اکاؤنٹ کھولنا ضروری ہے یاپیسے رکھنا بھی؟،انہوں نے کہا کہ کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 54 سے امیدوار انوار الحق کی اکاؤنٹ کھلوانے پر ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کےخلاف درخواست منظورکر لی اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسرکےخلاف ٹریبونل میں دائر28درخواستوں میں سے پہلی درخواست انوار الحق کی منظورہوئی۔