مسلم لیگ (ن)آج کراچی سے الیکشن مہم 2018 شروع کرے گی

مسلم لیگ (ن)آج کراچی سے الیکشن مہم 2018 شروع کرے گی
مسلم لیگ (ن)آج کراچی سے الیکشن مہم 2018 شروع کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) آج(پیر) کراچی سے الیکشن مہم 2018 شروع کرے گی جبکہ (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی دورے کے دوران شہباز شریف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کی دعوت پر تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ اپنے حلقے این اے 249 کا دورہ کریں گے اور بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔شہباز شریف منگل کے روزلیاری اور ضلع ملیر کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج پاکستان میں بجلی کی لوڈشیدنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کراچی کا امن واپس لائی۔