شاہ محمود قریشی کے لندن کے اکاونٹ میں کتنے پیسے ہیں؟ کاغذت نامزدگی میں وہ تفصیلات سامنے آ گئیں جسے پاکستانی بے صبری سے جاننا چاہتے ہیں

شاہ محمود قریشی کے لندن کے اکاونٹ میں کتنے پیسے ہیں؟ کاغذت نامزدگی میں وہ ...
شاہ محمود قریشی کے لندن کے اکاونٹ میں کتنے پیسے ہیں؟ کاغذت نامزدگی میں وہ تفصیلات سامنے آ گئیں جسے پاکستانی بے صبری سے جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،کاغذت نامزدگی کے مطابق ان کے لندن کےبینک اکاونٹ میں 88 ہزار پاونڈز موجود ہیں۔

دستاویزات میں شاہ محمود قریشی نے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی ، ان کے لندن کے بینک اکائونٹ میں 88 ہزار پائونڈز ہیں۔شاہ محمود قریشی نے ملتان میں 2 گھر، لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں ایک فلیٹ ظاہر کیا جبکہ انہوں نے بہاولپور میں بھی 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ساڑھے 6 مرلہ کا پلاٹ اہلیہ کو تحفے میں دیا اور بہاولپور میں بھی انہوں نے 52 لاکھ کے 2 پلاٹ بیوی کو تحفے میں دئیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اہلیہ کے فارن اکائونٹ میں 26 ہزار 512 پائونڈز ظاہر کیے ہیں۔