ایون فیلڈ ریفرنس:جے آئی ٹی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے:خواجہ حارث

ایون فیلڈ ریفرنس:جے آئی ٹی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے:خواجہ حارث
ایون فیلڈ ریفرنس:جے آئی ٹی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے:خواجہ حارث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کاکہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے ،اس کے سربراہ واجد ضیاءکے بیان کے دوسرے حصے سے متعلق دلائل دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی انپے حتمی دلائل دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ وکیل خواجہ حارث کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ ملزمان میں سے ایک بھی نظر نہیں آرہا۔جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر(ر)تھوڑی دیرمیں پیش ہوجائیں گے جبکہ نوازشریف اورمریم نواز بیرون ملک ہیں، استثنا کی درخواست جمع کرانی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی 22 جون کی میڈیکل رپورٹ کاپرنٹ لیناہے۔