سپریم کورٹ میں اے سی سسٹم خراب،شدید گرمی کے باعث وکلا کو پریشانی، چیف جسٹس نے وکلا کو کوٹ اورٹائی اتار کر دلائل دینے کی اجازت دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں اے سی سسٹم خراب ہو گیا جس کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ گاﺅن پہن کر بیٹھا ہوا،زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں ،آپ کو ٹائی اور کوٹ اتار کر دلائل دینے کی اجازت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے غیرقانونی شادی ہال کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی، جبکہ سسٹم میں خرابی کے باعث سپریم کورٹ کی عمارت کے ایئرکنڈیشن بندہیں،عدالتوں میں حبس اورگرمی کے باعث پیڈسٹل فین لگادیئے گئے۔
دوران سماعت وکلا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کولنگ سسٹم صبح سے خراب ہے ، شدید گرمی میں اے سی کے بغیر بیٹھنا ممکن ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ گاﺅن پہن کر بیٹھا ہوا،زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں ،آپ کو ٹائی اور کوٹ اتار کر دلائل دینے کی اجازت ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ12 بجے میری اہم میٹنگ ہے،میٹنگ کے بعدرات 8 بجے تک مقدمات کی سماعت کروں گا۔