مالی تنگ دستی سے بچنے کے لئے مجرب روحانی تسبیح

مالی تنگ دستی سے بچنے کے لئے مجرب روحانی تسبیح
مالی تنگ دستی سے بچنے کے لئے مجرب روحانی تسبیح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)پولیس والے حرام کھانے کے حوالہ سے بہت بدنام ہیں ،لوگوں نے تصور کرلیا ہے کہ کوئی بھی پولیس والا حرام کی کمائی اور گندے کاموں سے بچ نہیں سکتا حالانکہ ایسا ہر گز نہیں۔پانچوں انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوسکتیں ۔میں نے خود بیس سال کی نوکری میں دیکھا ہے کہ کئی پولیس افسروں سے کانسٹیبل تک حرام کی کمائی سے بچ کر رہتے ہیں اور وہ تھانوں میں ڈیوٹیاں بھی نہیں لگواتے تاکہ جرم اور حرام سے بچے رہیں ۔میری اپنی یہ حالت ہے کہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے کئی بار جیب میں اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ میں ایک سو روپے کا پیٹرول ہی ڈلواسکوں ۔مہینے میں کئی بار ایساہوتا ہے ۔قرض لیکر واپس کرنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے ۔ میں نماز پنجگانہ پڑھتا ہوں اور اپنی ڈیوٹی مکمل ایمانداری سے کرتا ہوں جس کی وجہ سے محکمہ کی جانب سے مجھے تعریفی اسناد بھی ملی ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ میری یہ استقامت قائم رہے اور رزق حلال کا بندوبست ہوجائے ۔بچے پڑھ رہے ہیں،گزارہ انتہائی مشکل ہوچکا ہے ،ڈر لگتا ہے فاقوں تک نوبت نہ آجائے ۔ظاہر ہے محکمہ تو یکایک تنخواہ نہیں بڑھا سکتا ،کوئی دوسری جاب کے اسباب بھی نہیں۔پیسے ہوں تو چھوٹا موٹا کاروبار ساتھ کرلوں ۔ایسی تسبیح تجویر فرمائیں کہ میرے مالی حالات میں آسودگی پیدا ہوجائے (ناظر حسین ،کراچی)
جواب ۔آپ نے جو تفصیلات اس کے علاوہ ارسال کی ہیں ،ان کے مطابق آپ گریجویٹ ہیں ۔کوشش کریں کہ ساتھ ٹیچنگ یا کوچنگ شروع کرلیں۔ٹیویشن پڑھا لیں ۔آپ روزانہ یا باسط یا مجیب گیارہ سو بار دل میں اول آخردرود پاک کے ساتھ پڑھا کریں۔انشا اللہ استقامت دین اور فلاح نصیب ہوگی۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -