WWE میں پاکستان کے ایک اور نوجوان نے قدم رکھ دیا ، اس کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے ؟ بڑی خوشخبری آ گئی

WWE میں پاکستان کے ایک اور نوجوان نے قدم رکھ دیا ، اس کا تعلق پاکستان کے کس ...
WWE میں پاکستان کے ایک اور نوجوان نے قدم رکھ دیا ، اس کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے ؟ بڑی خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل بچوں اور بڑوں میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا کھیل ’ریسلنگ ‘ہے جسے ہر کوئی انتہائی شوق سے دیکھتا ہے ، پاکستان میں اس کے بہت سے شائقین موجود ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں جہاں پاکستانی نوجوان’ماڈرن کشتی‘کرنے کا اپنا شوق پورا کر سکیں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر سکیں تاہم اس کے باوجود بادشاہ پہلوان خان کے بعد اب ایک اور پاکستانی ’WWE‘ کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ’عامر جورڈن ‘ نے انتہائی زبردست سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیاہے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں ۔عامر جورڈن اس وقت برطانیہ میں جاری ’یو کے چیمپئن شپ ‘ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔


عامر جورڈن کا کہناہے کہ وہ ریسلنگ کا مداح اپنی دادی کی وجہ سے بنے ، ان کا کہناتھا کہ ریسلنگ کے دوران جو وہ گفتگو کر رہے ہوتے تھے اس کی سمجھ میری دادی کو نہیں آتی تھی لیکن وہ ان کی پرفارمنس کو خوب سراہتی تھیں ، یہی وہ وجہ تھی جس کے باعث مجھے ریسلنگ کی خوبصورتی کا علم ہوا ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کونسی زبان بولتے ہیں ، اس فن کی اپنی ایک یونیورسل زبان ہے جو کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے ۔
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں حاصل ہونے والے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے عامر جورڈن کا کہناتھا کہ یہاں کا ماحول بالکل ہی الگ ہے ، آج جو بھی ہوں ڈبلیو ڈبلیو ای آپ کے ساتھ بالکل سٹار کی طرح برتاﺅ کرتاہے ، ہر سب کا خیال رکھتے ہیں ، جس وقت میں آیا تو تب یہاں پر پرفارم کرنے والے دیگر فنکاروں کا تجربہ د س سے پندہ سالوں کے درمیان تھا جبکہ سب سے کم تجربہ میرا تھا جو کہ صرف اڑھائی سال تھا ۔
عامر جورڈن اور زیک گبسن کے درمیان ہونے والے میچ کی مکمل ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -