پی پی 50: سنگین مقدمات کے باوجودسجادمہیس پی ٹی آئی کاٹکٹ لینے میں کامیاب

پی پی 50: سنگین مقدمات کے باوجودسجادمہیس پی ٹی آئی کاٹکٹ لینے میں کامیاب
پی پی 50: سنگین مقدمات کے باوجودسجادمہیس پی ٹی آئی کاٹکٹ لینے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگین مقدمات کے باوجود پی پی 50 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سجادمہیس پی ٹی آئی کاٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے ۔ پارٹی سرو ے میں بھی امیدوارپرمقدمات کی نشاندہی نہیں کی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے پی پی 50 سے پی ٹی آئی امیدوا ر سجادمہیس کیخلاف سنگین مقدمات کاانکشاف کیا ہے جس کے مطابق سجادمہیس کیخلاف تھانہ صدرمیں زیادتی وقتل کے مقدمات درج ہیں جبکہ اس پر قتل کے 2مقدمات تھانہ بدوملی نارووال میں درج ہیں ۔اس کے علاوہ سجادمہیس پرتھانہ گجرپورہ لاہور میں بھی3افراد کے قتل کامقدمہ درج ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اتنے سنگین مقدمات کے باوجودسجادمہیس پی ٹی آئی کاٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پارٹی سرو ے میں بھی امیدوارپرمقدمات کی نشاندہی نہیں کی گئی جس سے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے متعلق سروے پربھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔