مظفر گڑھ ، تحریک انصاف کے امیدوار نامزد ، دستی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کی

مظفر گڑھ ، تحریک انصاف کے امیدوار نامزد ، دستی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کی
مظفر گڑھ ، تحریک انصاف کے امیدوار نامزد ، دستی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کی

  

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے ضلع مظفر گڑھ کے لیے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا، پارٹی کے امیدواروں کی لسٹ تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی۔ ضلع سے قومی اسمبلی کی مکمل 6نشستوں کے لیے تحریک انصاف نے امیدوار نامزد کر دیئے گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق این اے 181پر غلام مصطفی کھر اور این اے 182پر تہمینہ دستی الیکشن لڑیں گی۔ این اے 183پ رملک رفیق کھر اور این اے 184پر زہرہ باسط بخاری امیدوار نامزد کر دیئے گئے۔ این اے 185پر معظم جتوئی اور این اے 186سے عامر طلال گوپانگ کو نامزد کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں پر امیدواروں کی نامزدگی کے بعد عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کیساتھ قومی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ جمشید دستی کیساتھ تحریک انصاف کی این اے 182اور 183پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ متوقع تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی ضلع کی 12نشستوں میں سے9نشستوں پر امیدوار نامزد کیے ہیں۔ پی پی 269سے تحریک انصاف نے اپنا امیدوار بدل کر غلام مرتضیٰ رحیم کھر کو ٹکٹ جاری کردیا۔ پی پی 271سے نوابزادہ منصور احمد خان تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے ، پی پی 272سے ضیاءاللہ خان ، پی پی 273سے محمد سبطین رضا ، پی پی 274سے محمد رضا حسین بخاری ، پی پی 275سے ظفر مشتاق لغاری ، پی پی 277سے علمدار قریشی ، پی پی 278 سے نیاز گشکوری اور پی پی 279سے محمد اشرف رند کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ گیا۔

تحریک انصاف نے پی پی 268، پی ی 270اور پی پی 276کے لیے تاحال امید وار نامزد نہیں کیے۔ جلال پور پیروالہ صوبائی حلقہ پی پی 222 کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے بالآخر ملک غلام عباس کھر کھی کو امیدوار نامزد کر دیا اور اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کر دیا۔ عباس کھاکھی کو ٹکٹ ملنے کی اطلاع پر مقامی عہدیدار ان اور اراکین کے علاوہ کھاکھی گروپ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ملک عباسی کھاکھی کی رہائش گاہ واقع پل کھارا پہنچ گئی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ملک غلام عباس کھاکھی نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ کرنے پر قائد تحریک انصاف عمران خان کا مشکور ہوں جہانگیر ترین نے بھی ملک غلام عباس کھاکھی کو فون کر کے مبارک باد دی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ