این اے 35 بنوں،الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کوکل طلب کرلیا

این اے 35 بنوں،الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کوکل طلب کرلیا
این اے 35 بنوں،الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کوکل طلب کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل صبح 9 بجے طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف این اے 35 بنوں سے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے انعام اللہ نے اعتراض اٹھایا تھا۔

جسٹس عبدالشکور نے عمران خان کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا ذکر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

پشاور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل صبح 9 بجے طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں