عمران خان کو لاہور سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمران خان کو لاہور سے بڑی خوشخبری مل گئی
عمران خان کو لاہور سے بڑی خوشخبری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو لاہور کے حلقہ این اے 131سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ۔عمران خان کی کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر اپلیٹ ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کررکھا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے اور عمران خان کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں ۔
تفصیل کے مطابق اپلیٹ ٹربیونل میں ایک شہری نے درخواست جمع کرائی تھی کہ عمران خان نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے اقدام کو کالعد م قرار دیا جائے ۔اپلیٹ ٹربیونل نے اس درخواست پر دونوں طرف سے دلائل سنتے ہوئے فیصلہ سنا یا ۔اس سے قبل آج این اے 95میانوالی سے بھی عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی تھی ۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 131میں عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق سے ہو گا ۔

مزید :

قومی -