شعیب ملک نے ایسی بات کہہ دی کہ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے منہ لٹک جائیں گے

شعیب ملک نے ایسی بات کہہ دی کہ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے منہ لٹک جائیں گے
شعیب ملک نے ایسی بات کہہ دی کہ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے منہ لٹک جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرا کیر ئیر بہت وسیع ہے ،محنت کرتا رہوںگا ،کوشش ہوگی ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں ۔لاہور میں میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سے بہت اچھی امیدیں ہیں،اپنی کمزوریوں پر قابو پارہے ہیں ،زمبابوے ٹف ٹائم ہے ،محنت کرنا ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ محنت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے لیے آرام بھی بہت ضروری ہے ۔فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں میری پسندیدہ ٹیم برازیل ہے ،اگر برازیل ایکسٹرا ٹائم میں گول نہ کرتا تو میں شائد ڈپریشن میں چلا جاتا ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ روکنا اینٹی کرپشن کا کام ہے ۔

مزید :

کھیل -