حکومت اور پاکستانی عوام کی اولین ترجیح مملکت اور حرمین شریفین کی حفاظت اور اس کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے: شفقت جلیل

حکومت اور پاکستانی عوام کی اولین ترجیح مملکت اور حرمین شریفین کی حفاظت اور ...
حکومت اور پاکستانی عوام کی اولین ترجیح مملکت اور حرمین شریفین کی حفاظت اور اس کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے: شفقت جلیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان یمن کے مسئلہ میں اقوام متحدہ کی قرار داد 2216 کی حمایت کرتے ہیں ۔حکومت اور پاکستانی عوام کی اولین ترجیح مملکت اور حرمین شریفین کی حفاظت اور اس کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل نے جدہ میں سعودی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام اتحادی ممالک کے وزرائے اطلاعات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، وفد میں سعودی عرب میں سفیر پاکستان ہشام بن صدیق خان اور پاکستانی قونصلیٹ میں پریس قونصل محمد ارشد منیر شامل ہیں۔ شفقت جلیل نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے پاکستان کو شدید تشویش ہے جبکہ یمن میں وہاں کی آئینی و قانونی حکومت عبدالرب منصور ہادی کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں، اور متحارب گروپوں کی طرف سے یمنی دارالخلافہ صنعا سمیت قبضہ کئیے گئے علاقوں کو فوری واگزار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ہم یمن کے مسئلہ کے پر امن سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتے ہے۔

 دریں اثناء سعودی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام جدہ کے کانفرنس پیلس میں اتحادی ملکوں کے وزرائے اطلاعات کے اجلاس میں متفقہ طور پر اس امر پر زور دیا گیا کہ اتحادی ممالک اپنے ذرائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے سامنے ایرانی پروپیگنڈے کو بے نقاب کریں اور جو کچھ ایرانی سرپرستی میں ہو رہا ہے اس کا جواب دیا جائے۔

بعد ازاں سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے جدہ کے کانفرنس پیلس میں پاکستانی ایڈیشنل سیکرٹری شفقت جلیل نے ملاقات کرکے خطے کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وفد کے دوسرے ارکا سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق اور پریس قونصل محمد ارشد منیر بھی موجود تھے۔ 

مزید :

عرب دنیا -