A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

3ماہ قبل اغواءہونے والا بچہ تاحال لاپتہ،نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس ،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

3ماہ قبل اغواءہونے والا بچہ تاحال لاپتہ،نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس ،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

Jun 25, 2018 | 19:02:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس 3ماہ قبل اغواءہونے والے 5سالہ بچے کا تاحال سراغ نہ لگا سکی ہے ۔ نگراں وزیراعلیٰ نےمیڈیا پر خبر نشر ہو نے پر واقعہ کا نو ٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق 5سال کے فائق کوقصور کے علاقہ شفیع والاچوک سے90روز پہلے اغوا کیا گیا تھاجس کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ہے ۔فائق کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔پولیس کہہ رہی ہے کہ میرا بچہ اپنی مرضی سے کہیں چلاگیا ہے۔میرا بچہ ہوشیار تھا وہ گم نہیں ہو سکتاہے۔پولیس کہتی ہے بچہ خود کہیں چلا گیا 5سالہ بچہ کیسے خود کہیں جا سکتا ہے ۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ نے نو ٹس لیتے ہو ئے بچے کی بازیا بی کے لیے آئی جی کوہدایت کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس نے فائق کی بازیابی کے لیے اہل خانہ سے7 روزکی مہلت مانگ لی ہے ۔جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر بچہ 7دن بعد بھی نہ ملا تو احتجاج کریں گے۔اس بارے میں ڈی پی اومنتظر مہدی کا کہنا تھا کہ فائق اغوا کیس کی نئے سرے سے تحقیقات کررہے ہیں۔جلد با زیا ب کر لیں گے ۔

مزیدخبریں