نائیجیریا،خونریز تصادم میں 86افراد ہلاک

نائیجیریا،خونریز تصادم میں 86افراد ہلاک
نائیجیریا،خونریز تصادم میں 86افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا (صباح نیوز)مرکزی نائیجیریا کی پلیٹیو ریاست میں مویشی پالنے والوں اور کسانوں کے درمیاں خونریز تصادم پھوٹ پڑے جس سے 86افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ جھگڑااس وقت شروع ہوا جب نسلی نیروم کسانوں نے نسلی فیلومی مویشی پالنے والوں پر حملہ کرکے ان کے 5افرادکو ہلاک کردیا۔ جبکہ ہفتے کو جوابی حملوں میں مزیدہلاکتیں ہوئیں،یہ علاقہ زمینوں پر دہائیوں پرانی قبائلی تصادم کی تاریخ رکھتاہے۔خونریز تصادم کے بعد ریاست کے3 علاقوں میں کرفیونافذکردیاگیا، علاقے کے پولیس کمشنر نے جھڑپوں والے علاقوں میں دیہاتوں کی تلاشی کے بعد بتایا کہ دو متحارب قبائلی جھگڑے میں 86افراد مارے گئے ہیں جبکہ 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فسادات میں 50گھروں کے علاوہ15موٹرسائیکلوں اور دو گاڑیوں کوبھی نذرآتش کردیاگیا۔