ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے اتحاد نظریے سے پیچھے ہٹنا ہے:عمران خان

ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے اتحاد نظریے سے پیچھے ہٹنا ہے:عمران خان
ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے اتحاد نظریے سے پیچھے ہٹنا ہے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے اتحاد کرناایسا ہے جیسے اپنے نظریے سے پیچھے ہٹنا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 2013 میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے زیادہ سیٹیں نہ جیت سکے۔اب تحریک انصاف بھرپورتیاری کے ساتھ الیکشن میں جارہی ہے۔میری جنگ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہی ہے۔خیبرپختون خوا میں 15 نئے اسپتال بنائے ہیں جبکہ پرانے اسپتالوں کواپ گریڈ کیا۔ سروے کے مطابق خیبرپختون خوا میں سب سے کم کرپشن ہوئی۔پنجاب میں تحریک انصاف کا گراف اوپرآرہا ہے۔قومی اسمبلی کے 232 پارٹی ٹکٹ جاری کرچکے ہیں۔ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے اتحاد کرناایسا ہے جیسے اپنے نظریے سے پیچھے ہٹنا ہے۔

مزید :

قومی -