نیب کے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ، این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری پر چودھری نثار کی مذمت

نیب کے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ، این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری پر ...
نیب کے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ، این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری پر چودھری نثار کی مذمت

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے نیب کے ہاتھوں این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری کی مذمت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق  نیب کی جانب سے انجینئر قمر الاسلام کی گرفتار ی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ نیب کا یہ اقدام قابل مذمت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے اس اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایک امیدوار کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ یاد رہے کہ راجہ قمر اسلام کو مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اور وہ این اے 59میں چودھری نثار کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی