تحریک انصاف کی امیر ترین خاتون رہنماءنے بھی ’بغاوت‘ کر دی

تحریک انصاف کی امیر ترین خاتون رہنماءنے بھی ’بغاوت‘ کر دی
تحریک انصاف کی امیر ترین خاتون رہنماءنے بھی ’بغاوت‘ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ٹکٹ نہ ملنے پر وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئی ہیں اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیب کے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ، این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری پر چودھری نثار کی مذمت 

عائشہ نذیر جٹ نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے نہیں بلکہ اسحاق خاکوانی اور جہانگیر ترین کیخلاف ہیں، این اے 162 اور این اے 163 کی نشستیں جیت کر کپتان کو تحفہ دیں گے۔
واضح رہے کہ عائشہ نذیر جٹ تحریک انصاف کی امیر ترین خاتون رہنماءبھی جن کے کل اثاثوں کی مالیت 1ارب 30 کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عائشہ نذیر جٹ برطانیہ میں فلیٹ کی مالک ہونے کے ساتھ سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی میں 18کروڑ 83لاکھ روپے کی حصہ دار بھی ہیں۔
دستاویز کے مطابق عائشہ نذیر جٹ 40لاکھ روپے کے زیوارت اور فرنیچر کی مالک بھی ہیں اور انہوں نے اپنے اثاثوں میں اپنے شوہر کو بھی مشترکہ طورپر مالک ظاہر کیا ہے کہ ان کے بینک اکاﺅنٹ میں 2لاکھ 79ہزار روپے موجود ہیں۔