چیف جسٹس نے ڈاکٹر عافیہ کیلئے دائر درخواست خارج کر دی کیونکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

چیف جسٹس نے ڈاکٹر عافیہ کیلئے دائر درخواست خارج کر دی کیونکہ۔۔۔ انتہائی ...
چیف جسٹس نے ڈاکٹر عافیہ کیلئے دائر درخواست خارج کر دی کیونکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے دائر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت امریکہ کو ہدایت نہیں دے سکتی، ہمارا حکم امریکی حکومت اٹھا کر پھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیب کے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ، این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری پر چودھری نثار کی مذمت 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے دائر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت امریکہ کو ہدایت نہیں دے سکتی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی طرف سے امریکی سپریم کورٹ میں دعویٰ دائر کریں۔
سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہری کے بھی بنیادی حقوق ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کی عدالتیں امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردار ادا نہیں کر سکتیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے وہ کام کروانے ہیں جو ہم کرسکتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہمارا حکم امریکی حکومت اٹھا کر پھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت ہوگی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کیا تھا، ایشو عافیہ صدیقی کے انتقال کی افواہ کا تھا، وزارت خارجہ کا جواب آگیا ہے، عافیہ صدیقی ماشاءاللہ حیات ہیں۔سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے دائر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی۔