پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ”انڈرسٹینڈنگ چائنہ“ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں اور دانشوروں کا وفدچین کیلئے روانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ”انڈرسٹینڈنگ چائنہ“ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں اور دانشوروں کا وفدچین کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔
چینی قونصلر وانگ چی آن نے ایئرپورٹ پر وفدسے ملاقات کی اور رخصت کیا۔صحافتی وفد دورے کے دوران چینی اعلیٰ حکام(کمیونسٹ پارٹی) کے رہنماؤں اور میڈیا کے لو گوں سے ملاقات کر ے گا۔سی پیک اور پاک چین تعلقا ت کے بارے میں وفد کو تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔سی پیک پراجیکٹ میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے دفاتر اور حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔ 11رکنی وفد چین کے دارالحکو مت بیجنگ کے علاوہ مختلف شہروں کا بھی دورہ کر ے گا۔
وفد میں سینئر صحافی وکالم نگار غلام محسن گورائیہ،میاں سیف الرحمٰن،مظہر قادر ،صغریٰ صدف،کالم نگارعفان محمد آصف،یاسر حبیب،ملک سلمان،کومل سلیم،سجاد جہانیاں اور مہدی سیدشامل ہیں۔اس موقع پر چینی قونصلر کا کہنا تھا کہ صحافتی دورے پاک چائنہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وفد کے ارکان نے کہا کہوہ چینی عوام کیلئے محبت اور خیر سگالی کا پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔اس طرح کے دوروں سے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔