ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ پیر کوبھی جاری رہا۔
وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات4 گھنٹے تک جاری رہی -وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات کو خود نوٹ کیا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے حلقو ں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے حکام کوہدایات جاری کیں -اراکین اسمبلی نے بہترین بجٹ پیش کرنے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی-اراکین اسمبلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا- تحریک انصاف کی حکومت نے آپ کی قیادت میں پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہے-