حکومت بجٹ پاس کروانے کیلئے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے ، نبیل گبول کا دعویٰ

حکومت بجٹ پاس کروانے کیلئے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے ، نبیل گبول کا دعویٰ
حکومت بجٹ پاس کروانے کیلئے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے ، نبیل گبول کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ اس وقت حکومت اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے کہ بجٹ پاس ہونے میں ہماری مدد کریں ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مزدوروں اور غریبوں کادشمن بجٹ ہے ، لوگ سڑکوں پر روزانہ دھرنے دے رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کوریلیف نہیں دیا تو تحریک انصاف کی حکومت کی یہ صورتحال ہے کہ ان کے ایم این ایز اورایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے کہ بجٹ پاس ہونے میں ہماری مدد کریں ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مزدوروں اور غریبوں کادشمن بجٹ ہے ، لوگ سڑکوں پر روزانہ دھرنے دے رہے ہیں، لوگ جو کوارٹروں میں رہ رہے ہیں ، ان کا بل 25ہزار روپے آرہاہے ، لوگ رو رہے ہیں کہ کھانا کھائیں یا بجلی کابل دیں؟

مزید :

قومی -