نندی پورپاورپروجیکٹ کیس ،راجہ پرویز اشرف اور بابراعوان سمیت 5 ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نندی پور پاور جیکٹ کیس میں راجہ پرویز اشرف اور بابراعوان سمیت 5 ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ آج سنائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پورپاور پروجیکٹ کیس کی سماعت کی،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیس میں کتنے ملزمان ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں ملزمان 7 ہیں،بریت کی 5 درخواستیں دائرہیں،کیس میں 4 گواہوں کے بیان قلمبندہوچکے ہیں۔
جج نے استفسار کیا کہ شمائلہ عباس کیخلاف کیاالزام ہے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ پراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے، وزیراعظم،کابینہ کے احکامات کے باوجودپروجیکٹ میں تاخیرہوئی،منصوبے میں تاخیرسے 27 ارب روپے کانقصان ہوا،عدالت نے 5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھاجس پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔