وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا،اجلاس میں تمام پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کوشرکت کی ہدایت کرد ی گئی،اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی مدعو کیا گیا ہے ،وزیراعظم کی ہدایت پرپی ٹی آئی سینیٹرزکوبھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ،تمام ارکان سے باہمی مشاورت کیساتھ بجٹ سیشن سے متعلق فیصلے متوقع ہیں،وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پرنقطہ نظرسے آگاہ کریں گے۔