ورلڈکپ 2019: انگلینڈ اورآسٹریلیا کا ٹاکرا آج ہوگا،اہم میچ میں بارش کا امکان ،پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا،انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے، اگر میچ بارش کی نظرہوگیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ دو میچز جیتنا ہوں گے، ورنہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے اور ایک میچ میں شکست کے بعد گینگروز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ سکورننگ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔میزبان انگلینڈ نے میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور دو میچز میں شکست کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرچوتھے نمبر پر ہے۔