پاکستان نے نفرت انگیزبیانیوں کےخلاف 6نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش کردیا
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے نفرت انگیزبیانیوں کےخلاف 6نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش کردیا،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے لائحہ عمل پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پیش کیاگیا،خصوصی تقریب ترکی ا ور ویٹی کن کی معاونت سے منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل برائے انسداددہشت گردی نے شرکت کی ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائحہ عمل اسلام دشمنی،مذہبی منافرت، نسل پرستی کم کرنے میں مدد دے گا،اسلام دشمن تعصب نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے،عمران خان نے بھی اسلام دشمن تعصب کےخلاف عالمی کوششوں پرزوردیاہے۔