سندھ ہائیکورٹ،کرپشن ریفرنس میں سابق صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت منظور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے کرپشن ریفرنس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت منظورکرلی ، عدالت نے 50لاکھ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،گزشتہ سماعت پرنیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شرجیل میمن نہیں سندھ حکومت کیخلاف شکایت موصول ہوئی تھی،ایڈوئزنگ ایجنسی نے چینل کوکم پیسے دیئے جبکہ حکومت سے زیادہ وصول کئے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے ثابت کریں شرجیل میمن نے کک بیکس لئے ہیں ،تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ ثابت نہیں ہوتا کہ شرجیل میمن نے کک بیکس وصول کئے ہیں ،شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔
سندھ حکومت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر محفوظ سنادیا، عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 50 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔